اداکارہ صائم علی کو جان سے مارنے کی کوشش ، جوس پیتے ہی بے ہوش، ہسپتال داخل

اداکارہ صائم علی کو جان سے مارنے کی کوشش ، جوس پیتے ہی بے ہوش، ہسپتال داخل
اداکارہ صائم علی کو جان سے مارنے کی کوشش ، جوس پیتے ہی بے ہوش، ہسپتال داخل

  

لاہور(آئی این پی)شوبزانڈسٹری کی مصروف ترین اداکارہ صائم علی کوان کے قریبی رشتے داروں کی جانب سے جان سے مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ صائم علی کوملنے ان کا ایک نامعلوم دوست ان کے گھرآیا جواپنے ساتھ پینے کے لئے جوس بھی لے کرآیا جسے پیتے ہی اداکارہ صائم علی بے ہوش ہوگئی،جس کے بعد 1122پرکال کی گئی اوراداکارہ کوبے ہوشی کی حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایا گیا،ہسپتال والوں نے اداکارہ کوکرونا وارڈمیں شفٹ کردیا ،حالانکہ اداکارہ کوکرونا کی کوئی شکائیت نہیں تھی.

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ابھی بھی مکمل طورپرہوش میں نہیں ہیں جیسے ہی اداکارہ صائم علی کوہوش آئے گا توپھرمعلوم ہوسکے گا کہ ان کوکس نے جان سے مارنے کی کوشش کی،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ کے ہوش میں آنے کے بعد قریبی رشتے داروں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

مزید :

تفریح -