جب تک سکول بند ہیں پرائیویٹ سکولز کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت برقرار رہے گی،وزیر تعلیم پنجاب مراد راس

جب تک سکول بند ہیں پرائیویٹ سکولز کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت برقرار رہے ...
جب تک سکول بند ہیں پرائیویٹ سکولز کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت برقرار رہے گی،وزیر تعلیم پنجاب مراد راس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث جب تک سکول بند ہیں پرائیویٹ سکولز کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت برقرار رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کا سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے اعلان کے بعد فیسوں میں کمی کے حوالے سے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہنا تھا کہ جب تک کورونا کے باعث سکول بند ہیں، پرائیویٹ سکولز کی فیسوں میں 20 فیصدرعایت برقرار رہے گی۔وبائی وزیر تعلیم مراد راس نے مزید کہا کہ فیسوں میں کمی نہ کرنے پر والدین متعلقہ ضلع کے سی ای او ایجوکیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اب تک موصول ہونے والی شکایات میں سے 95 فیصد حل کی جا چکی ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -