لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ویڈیو شیئر ایپ ” ٹک ٹاک “ نے بہت ہی قلیل عرصہ میں عوامی توجہ حاصل کی اور اس وقت تقریبا سوشل میڈیا استعمال کرنے والا ہر شخص ہی ٹک ٹاک پر موجود ہے تاہم بہت سے لوگ اپنی ویڈیوز بنا کر شیئر نہیں کرتے لیکن وہ ٹک ٹاک پر ملینز فینز رکھنے والے ستاروں کی ویڈیوز ضرور دیکھتے ہیں اور انہیں پسند کرتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جہاں سوشل میڈیا ہمارے معاشرے پر مثبت اثر ڈال رہاہے تو اسی سوشل میڈیا کے بہت سے منفی اثرات بھی پڑ رہے ہیں تاہم ایک نہایت ہی افسوسناک خبر یہ موصول ہو رہی ہے کہ ٹک ٹاک سٹار ” مناہل ملک “ کی قابل اعتراض تصاویر وائرل ہو گئیں ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو پیغام بھی گردش کر رہاہے جس نے ہر کسی کو پریشان کر کے رکھ دیاہے ۔
مناہل ملک کو ویڈیو پیغام میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ان تصاویر کے وائرل ہونے کے باعث کافی پریشان دکھائی دیتی ہیں اور رو بھی رہی ہیں جبکہ ڈپریشن کا شکار ہو کر وہ ایک پتے میں سے گولیاں نکال کر بھی کھاتی ہیں اور انہوں نے اپنی ویڈیو میں مزید گولیاں کھانے کی بھی دھمکی دی اور کہا کہ ایسا مزید ہوتا رہا تو میں ایسا کروں گی ۔