وفاق نے پنجاب کے حصے پر 168 ارب کا کٹ لگادیا،ترقیاتی پروگرام مزید سکڑ نے کا خدشہ

وفاق نے پنجاب کے حصے پر 168 ارب کا کٹ لگادیا،ترقیاتی پروگرام مزید سکڑ نے کا ...
وفاق نے پنجاب کے حصے پر 168 ارب کا کٹ لگادیا،ترقیاتی پروگرام مزید سکڑ نے کا خدشہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاق نے پنجاب کےحصےپر168ارب کاکٹ لگادیا،صوبائی حکومت کی مالی مشکلات بڑھ گئیں، ترقیاتی پروگرام مزید سکڑ نے کا خدشہ،پورا سال شدید مالی بحران کا سامنا رہیگا۔

نجی ٹی وی کےمطابق نئےمالی سال دوہزاربیس اکیس میں کوروناوباسےملک بھرمیں پیداہونےوالےبحران کےباعث صوبوں کےمالیاتی شیئرکم کردیئےگئےہیں،وفاق نے پنجاب کےصوبائی قابل تقسیم محاصل کی مدمیں168ارب کاکٹ لگادیاہے،صوبائی حصہ کم ملنےسے پنجاب حکومت کوپوراسال شدیدمالی بحران کاسامنارہیگا۔ذرائع کےمطابق ایف بی آر ٹارگٹ میں کمی کےبعد صوبائی شئیرمیں کمی گئی،حکام کاکہناہےکہ صوبائی شیئر کم ہونے سےترقیاتی منصوبوں پرفنڈزکااجرا متاثرہوگا جبکہ صوبائی اخراجات اور انتظامی امور کے لیے وفاق نے صوبے کے قرض لینے کی شرح میں اضافہ بھی کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -