ٹریفک وارڈنز ہو جائیں ہشیار ،ادارے نے کارکردگی جانچنے کے لئے پوائنٹ سسٹم متعارف کروا دیا

ٹریفک وارڈنز ہو جائیں ہشیار ،ادارے نے کارکردگی جانچنے کے لئے پوائنٹ سسٹم ...
ٹریفک وارڈنز ہو جائیں ہشیار ،ادارے نے کارکردگی جانچنے کے لئے پوائنٹ سسٹم متعارف کروا دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹریفک پولیس نے وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کے لئے پوائنٹس سسٹم متعارف کرا دیا ، پوائنٹس سسٹم پر کارکردگی کو جانچتے ہوئے ہر ماہ انعامات اور سزائیں دی جائیں گی۔

چیف ٹریفک آفیسر سید حماد عابد کے مطابق شہریوں کی مدد، فرض شناسی، فرائض میں ذمہ داری،ٹرن آئوٹ اور اچھے کنڈیکٹ پر پوائنٹس ملیں گے جبکہ شہریوں سے ناروا سلوک،غیر حاضری، فرائض میں عدم دلچسپی اور سزا ملنے کی صورت میں پوائنٹس کم ہوں گے۔اچھی شہرت، فرض شناشی، اچھے ٹرن آئوٹ پر 05،05 پوائنٹس ملیں گے۔سی ٹی او کا کہنا ہے کہ فرائض میں ذمہ داری پر 5 پوائنٹس اوراوورآل کنڈیکٹ پر 5 پوائنٹس ملیں گے جبکہ شہریوں کی مدد کرنے، قانون شکن عناصر کی سرکوبی اور گمشدہ اشیا کی شہریوں تک باحفاظت واپسی پر 10 پوائنٹس ملیں گے اور امور کی بہترین سرانجام دہی اور ریکارڈ کی تکمیل پر 10 پوائنٹس ملیں گے،ان کا کہناتھا کہ بریفنگ، ڈی بریفنگ میں حاضر ی پر بھی 10 پوائنٹس ملیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -