اب کمیشن بنے گا،انکوائری ہوگی اور سب بری ہو جائیں گے۔۔۔مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو پریشان کر دینے والی بات کہہ دی

اب کمیشن بنے گا،انکوائری ہوگی اور سب بری ہو جائیں گے۔۔۔مریم اورنگزیب نے وزیر ...
اب کمیشن بنے گا،انکوائری ہوگی اور سب بری ہو جائیں گے۔۔۔مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو پریشان کر دینے والی بات کہہ دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار وزیر اعظم کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایل این جی درآمد میں تاخیر لوڈ شیڈنگ کی اصل وجہ ہے ،ایل این جی کی درآمد میں حکومت کی تاخیر، سستی اور مجرمانہ لاپرواہی پہلی دفعہ نہیں ہوئی،اب کمیشن بنے گا،انکوائری ہوگی اور سب بری ہو جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق مریم اورنگزیب نےکراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کاذمہ دار وزیر اعظم کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ  فرنس آئل کی قلت کےسبب مقامی ریفائنریاں بندہوچکی ہیں،ملک میں قلت پیدا کرنےکےبعدحکومت درآمد کرتی ہے، لوڈ شیڈ نگ دراصل حکمرانوں کے دماغ میں جاری ہے،عمران صاحب کراچی الیکٹرک کو گیس کی فراہمی کے لئے ایس ایس جی سی ایل کو بروقت ہدایت کیوں نہیں دی؟عمران صاحب حکومتی سطح پر بدترین بدانتظامی اور نااہلی کا دور دورہ ہے ،جس کی سزا عوام بھگت رہے ہیں اب کمیشن بنے گا، انکوائری ہوگی اور سب بری ہو جائیں گے، واہ عمران صاحب واہ

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -