وزیر اعظم عمران خان مستعفی ہوں کیونکہ۔۔۔؟ ڈاکٹر شہبازگل نے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن بھی شرمسار ہو جائے

وزیر اعظم عمران خان مستعفی ہوں کیونکہ۔۔۔؟ ڈاکٹر شہبازگل نے ایسی بات کہہ دی ...
وزیر اعظم عمران خان مستعفی ہوں کیونکہ۔۔۔؟ ڈاکٹر شہبازگل نے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن بھی شرمسار ہو جائے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ پاکستان کاکرنٹ اکاونٹ خسارہ مثبت کرنے کی پاداش میں عمران خان مستعفی ہوں؟ اگر باہر کسی ملک میں اورنج لائن جیسے سفید ہاتھی کو عوام کے سر تھوپنے کی کوشش کرتے تو آپ جیسے نااہل''معماروں ''کو محاورتا نہیں حقیقتقا ''چن''دیا جاتا۔یا اس کھجور کے درخت کے ساتھ باندھ دیا جاتا جو آپ نے لاکھوں روپے میں بیچے۔

 مر یم اورنگز یب اور احسن اقبال کے بیان کے ردعمل میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ قرضوں کی دلدل میں دھنسانے والے آج 5 ہزارارب قرض واپسی پرسوال کررہے ہیں،2 سال میں معیشت کودرست سمت لے جانے پراستعفی مانگاجارہاہے ،شکر منائیں کہ آپ جیسے معمار پاکستان میں پائے جاتے ہیں، اگر باہر کسی ملک میں اورنج لائن جیسے سفید ہاتھی کو عوام کے سر تھوپنے کی کوشش کرتے تو آپ جیسے نااہل''معماروں ''کو محاورتا نہیں حقیقتا''چن''دیا جاتا،یا اس کھجور کے درخت کے ساتھ باندھ دیا جاتا جو آپ نے لاکھوں روپے میں بیچے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -