شہبازشریف نے مودی کے نام واضح  پیغام جاری کرتے ہوئے کشمیریوں کے دل جیت لئے

شہبازشریف نے مودی کے نام واضح  پیغام جاری کرتے ہوئے کشمیریوں کے دل جیت لئے
شہبازشریف نے مودی کے نام واضح  پیغام جاری کرتے ہوئے کشمیریوں کے دل جیت لئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم شہدائے کشمیر پر شہداجموں وکشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، مقبوضہ جموں وکشمیر مسلم اکثریت خطہ ہے اور انشااللہ ہمیشہ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف نے  یوم شہدائے کشمیر پر شہداجموں وکشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگریز سامراج کی سرپرستی میں ڈوگرہ فوج کے خلاف سری نگر سینٹرل جیل کے باہر جام شہادت نوش کرنے والوں کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے، آج کے دن کشمیریوں نے ثابت کیا کہ قرآن کریم اوراسلام کی عزت وحرمت انہیں اپنی جان سے پیاری ہے.انہوں نے کہا کہ 22 مسلمانوں کا جان قربان کرکے اذان مکمل کرنا واضح پیغام ہے کہ انہیں شکست نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی جھکایا جاسکتا ہے، شہدائےکشمیر کی پکار بھارت سے آزادی کی تحریک کی صورت میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج بھی پوری قوت سے گونج رہی ہے۔

میاں شہباز شریف نےکہاکہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے،مقبوضہ جموں وکشمیرمسلم اکثریت خطہ ہے اورانشااللہ ہمیشہ رہےگا ، بھارت کے ظلم وجبر اور استبداد میں 5 اگست 2019 سے ایک نئی شدت آئی ہے جوانتہائی قابل مذمت ہے،عالمی برادری، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے کشمیری سوال پوچھ رہے ہیں کہ انہیں انصاف کب ملے گا؟جموں وکشمیر کے رہنے والوں کو سلام ہے جنہوں نے آزادی کے لئے ہر ظلم، مصیبت کا عزم وہمت سے مقابلہ کیا اورہرسازش کو ناکام بنایا،جموں وکشمیر کے رہنے والوں کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، اللہ تعالی شہداکے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل دے۔ 

مزید :

قومی -