ن لیگ اور پیپلز پارٹی جب بھی کوئی خطرہ محسوس کرتی ہے وہ مولانا فضل الرحمان کو ۔۔۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات ملک نے حیران کن بات کہہ دی

ن لیگ اور پیپلز پارٹی جب بھی کوئی خطرہ محسوس کرتی ہے وہ مولانا فضل الرحمان کو ...
ن لیگ اور پیپلز پارٹی جب بھی کوئی خطرہ محسوس کرتی ہے وہ مولانا فضل الرحمان کو ۔۔۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات ملک نے حیران کن بات کہہ دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات ملک نے  اپوزیشن کو'' ڈرامے باز'' قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ مولانا فضل الر حمن کو اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے استعمال کرتی ہے،اپوزیشن ایک نہیں 100بھی آل پارٹیز کانفر نس بلا لیں حکومت ان کے دباؤ میں آنیوالی نہیں۔

 رکن پنجاب اسمبلی  نیلم حیات ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک میں چوروں اور ڈاکوؤں کے احتساب کےلئےڈٹ کرکام کررہی ہےاورحکومت نیب سمیت احتساب کےتمام اداروں کیساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کو جب بھی کوئی خطرہ لگتا ہے وہ مولانا فضل الر حمن کو سڑکوں پر لاکر حکومت پر دباؤ بڑ ھانے کی ناکام کوشش کرتی ہے مگر عمران خان کو جو بھی جانتے ہیں انکو معلوم ہونا چاہیے کہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کے کسی احتجاج اور آل پارٹیز کانفر نس سے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور ملک میں آخری چور کو پکڑنے تک احتساب کا عمل جا ری رہیگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -