فوری طور پر ملک میں محدود کرفیو لگاتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے، سینیٹر رحمان ملک نے وزیر اعظم سے مطالبہ کردیا

فوری طور پر ملک میں محدود کرفیو لگاتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے، ...
فوری طور پر ملک میں محدود کرفیو لگاتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے، سینیٹر رحمان ملک نے وزیر اعظم سے مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنمااورچئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نےوزیر اعظم سے فوری طور پر محدود کرفیو لگانے اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی اور اگست میں کورونا کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے،بغیر کسی تاخیر کے کورونا وائرس کیخلاف ایس او پیز کے نفاذ کے لئے فوج کے زیر انتظام کرفیو نافذ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان کے نام لکھے جانے والے خط میں کورونا وائرس کنٹرول کرنے کیلئے دس اہم سفارشات پیش کی ہیں اور کہا ہے کہ جولائی اور اگست میں کورونا کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے، بغیر کسی تاخیر کے کورونا وائرس کیخلاف ایس او پیز کے نفاذ کےلئےفوج کےزیرانتظام کرفیو نافذ کیا جائے جبکہ جولائی ، اگست ، اور ستمبر 2020 کے مہینوں کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ایمرجنسی قوانین لائے جائیں جو ادوایات کی ذخیرہ اندوزی و جعل سازی کرنے والوں کیخلاف سخت سزائیں تجویز کرے،ٹی وی چینلز کو ہدایت کی جائے کہ ان جرائم میں گرفتار اور سزا سزا پانے والے افراد کی خبریں دیں،کوویڈ 19 کے مریضوں کے فوری  بڑے پیمانے پر علاج معالجے کیلئے عارضی طبی مراکز قائم کیے جائے۔

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے چین سے مزید ڈاکٹرز و نرسز بھیجنے کی درخواست کی جائے،کورونا وائرس  کے مریضوں کے علاج کیلئے تمام ضروری دوائیوں و آلات کی وافر فراہمی یقینی بنایا جائے،کورونا وائرس کے علاج کے لئے ضروری ادویات و آلات کو ٹیکس و ڈیوٹی سے عارضی طور پر مستغنی قرار دی جائے،ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے حفاظتی کٹس کی درآمد اور لوکل پروڈکشن پر پابندیاں ختم کی جائے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کے رسک الاؤنس اور تنخواہوں میں سو فیصد تک اضافہ کیا جائے،ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف جو کرونا مریضوں کا علاج کرتے شہید ہوجاتے ہیں انکو پولیس کے برابر معاوضے کا اعلان کیا جائے،عید الاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لئے خصوصی انتظامات کیے جائے،عیدالاضحی پر بڑے اجتماعات سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جائیگا۔