کیا واقعی خواجہ آصف نے تمام ادیان کو برابر قرار دیا؟رکن قومی اسمبلی نے اپنے بیان کی خود ہی وضاحت کردی

کیا واقعی خواجہ آصف نے تمام ادیان کو برابر قرار دیا؟رکن قومی اسمبلی نے اپنے ...
کیا واقعی خواجہ آصف نے تمام ادیان کو برابر قرار دیا؟رکن قومی اسمبلی نے اپنے بیان کی خود ہی وضاحت کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے حقوق کی برابری کی جو بات کی وہ پاکستان کے آئین میں درج ہے ۔وہ ایک آئینی بات ہے جس کا ہم نے حلف لیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں کے آئینی حقوق برابر ہیں ،اس میں میں نے کوئی مذہب کو لانے کی کوشش نہیں کی ۔یہ ایشو آئین میں درج پاکستانیوں کے بنیادی حقوق کا ہے ۔میں نے بنیادی حقوق کی بات کی ہے جس کے تحت تمام برابر ہیں اور اس میں رنگ ،نسل اورمذہب کی تفریق نہیں ہے۔

مزید :

قومی -