حکومت مستعفیٰ ہو جائے، رانا ثنا ء اللہ  نے حکمرانوں کو پیغام دے دیا 

حکومت مستعفیٰ ہو جائے، رانا ثنا ء اللہ  نے حکمرانوں کو پیغام دے دیا 
حکومت مستعفیٰ ہو جائے، رانا ثنا ء اللہ  نے حکمرانوں کو پیغام دے دیا 

  

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق  وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ خان  نے کہا ہے کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے تازہ مینڈیٹ کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت کو میرا پیغام ہے کہ وہ مستعفیٰ ہو جائے،نوازلیگ حکومت مخالف تحریک میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، نوازلیگ اے پی سی کے فیصلوں کی پابندی کرے گی۔

تفصیلات کےمطابق شیخوپورہ میں میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےرانا ثنا ءاللہ کاکہناتھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں معیشت تنزلی کا شکارہوگئی ہے،مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے،موجودہ حکومت کو میرا پیغام ہے کہ وہ مستعفیٰ ہو جائے،ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے تازہ مینڈیٹ کی ضرورت ہے،عمران خان کو چاہیےکہ ملک کومزیدتباہی سےبچانےکے لیے مستعفی ہو جائیں،نئے مینڈیٹ کے لیے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات وقت کی ضرورت بن گئے ہیں, انہوں نے مزید کہا کہ خدانخواستہ ملک کا نقصان ہوا تو کسی کو فائدہ نہیں ہو گا،۔نئے مینڈیٹ حاصل کرنے کے لیے 22کروڑ عوام کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا حق دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -شیخوپورہ -