لاہور کے ایکسپوسنٹر میں قائم کورونا آئسو لیشن وارڈ بند کیونکہ ۔۔۔حیران کن خبر آگئی

لاہور کے ایکسپوسنٹر میں قائم کورونا آئسو لیشن وارڈ بند کیونکہ ۔۔۔حیران کن ...
لاہور کے ایکسپوسنٹر میں قائم کورونا آئسو لیشن وارڈ بند کیونکہ ۔۔۔حیران کن خبر آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایکسپو سینٹر میں کورونا مریضوں کے لیے بنائے گئے فیلڈ ہسپتال میں زیرعلاج تمام مریض ڈسچارج ہو گئے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 990 بستروں کے آئسولیشن وارڈ سے مریضوں کے ڈسچارج ہونے پر ہالز کوعارضی طورپر بند کردیا گیا ہے۔ہسپتال کے لیے 110 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو مختص کیا گیا تھا۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹرہسپتال میں کوئی مریض نہیں رہا تاہم 300 بیڈ پر آکسیجن کی سہولت موجود ہے اور یہ ہسپتال محرم تک قائم رہے گا۔ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا مریضوں میں واضح کمی آئی ہے اور کورونا کے لیے مختص 3 ہزار بیڈ میں سے 27 سو بیڈ خالی ہیں۔

مزید :

قومی -