”جب میری والدہ زندگی موت کی کشمکش میں تھیں اور ووٹ اپنی عزت کی جنگ لڑ رہاتھا عین اسی وقت۔۔۔“مریم نواز کا تازہ بیان سامنے آگیا

”جب میری والدہ زندگی موت کی کشمکش میں تھیں اور ووٹ اپنی عزت کی جنگ لڑ رہاتھا ...
”جب میری والدہ زندگی موت کی کشمکش میں تھیں اور ووٹ اپنی عزت کی جنگ لڑ رہاتھا عین اسی وقت۔۔۔“مریم نواز کا تازہ بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جب میری والدہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھیں اور ووٹ اپنی عزت کی جنگ لڑرہاتھا عین اس وقت سزاسنانے کے پیچھے جو مقاصد تھے وہ آج سب پہ عیاں ہوچکے ہیں۔مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ انتقام کو دیکھتے ہوئے بھی ہم اگر آج کے دن، دو سال پہلے، واپسی کا کٹھن فیصلہ نہ کرتے تو آج ایک جج اپنے جرم کا اعتراف نہ کرتا اور نہ قوم جان سکتی کہ کیسے بے گناہ نواشریف کو دباو میں آکر ناحق سزا سنائی گئی۔ وطن کی مٹی گواہ ہے اور رہے گی۔

مزید :

قومی -