شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گرد کے خلاف آپریشن ،پاک فوج کے 4جوان شہید
شمالی وزیر ستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے کی ناکہ بندی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی اور سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ٹھکانے میں موجود 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے کی فائرنگ سے 4 جوان بھی شہید ہوئے جن میں سپاہی محمد اسماعیل خان، سپاہی محمد رضوان خان، سپاہی محمد شہباز یاسین اور سپاہی راجا وحید احمد شامل ہیں۔