پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی
پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے اندرون ملک فلائٹ آپریشن میں توسیع کرتے ہوئے مزید پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن اور پابندیوں میں پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحالی کی طرف گامزن ہے، پی آئی اے نے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کے لیے پروازیں میں اضافہ کر دیا ہے۔پی آئی اے نے اسلام آباد سے کراچی کے درمیان روزانہ دو پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ لاہور اور کراچی کے مابین روزانہ پرواز چلائی جائے گی۔پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات کیلئےدوطرفہ پروازیں بھی بحالی کی طرف گامزن ہےاوردیگرممالک سےپاکستانیوں کی وطن واپسی کےلیے ریلیف آپریشن میں جاری ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، وسطی ایشیائی ریاستوں اور عراق کیلئےخصوصی پروازیں کا سلسلہ بھی برقرار ہے اور تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ ایس او پیز کے تحت مسافروں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔