وزیر اعظم عمران خان اور سپیکراسد قیصر کے خلاف تحریک عدم کب لائی جائے گی؟پیپلز پارٹی نے حکمران جماعت پر بجلیاں گرادیں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ
اس وقت کورونا سے زیادہ کنٹینر وائرس نقصان دہ ہے،وزیر اعظم عمران خان سمیت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے تاہم اس کا فیصلہ اپوزیشن کی جماعتیں ملکر کریں گی۔
کراچی پریس کلب میں پارٹی رہنماؤں کےہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےڈاکٹرنفیسہ شاہ نےکہاکہ عدم اعتماد کی تحریک لانا ہمارا آئینی وجمہوری حق ہے،عارف علوی پہلے صدر مملکت ہیں جنہوں ایوان صدرکو سازشوں کے لئے استعمال کیا ہے،پیپلز پارٹی اس وقت ہر مسلہ کو اٹھا رہی ہے،علی زیدی کو کسی موٹر سائیکل سوار نے کوئی لفافہ دیا،انہوں نے کہا کہ اس پر انہوں نے قسم کھا کر کہا یہ جے آئی ٹی ہے، اس وقت کورونا سے زیادہ کنٹینر وائرس نقصان دہ ہے،علی زیدی نے کراچی کا کچرا صاف کرنے کا بیڑا اٹھایالیکن انہوں نے کچرا اٹھایا نہیں بلکہ کچرا پھیلایا۔انہوں نے کہا کہ ایک وزیر نے پاکستان میں ہوا بازی کے شعبے کو کریش کردیا،پہلے کہتے تھے جعلی ڈگری والے پائلٹ ہیں، اب کہتے ہیں مشتبہ جعلی ڈگری والے پائلٹ ہیں وزیر موصوف کی بھی ڈگری جعلی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ملک کی سیاست میں نیک شگون ہے، ملک میں تحریک انصاف کی صورت میں ہتھوڑا مار گروپ برسراقتدار ہے۔