وفاقی وزیر فواد چوہدری ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے حق میں بول پڑے

وفاقی وزیر فواد چوہدری ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے حق میں بول پڑے
وفاقی وزیر فواد چوہدری ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے حق میں بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کے حق میں بول پڑے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ ،خواجہ آصف نے کہا پاکستان کے آئین میں تمام مذاہب کوبرابر کی آزادیاں ہیں ان کی یہ بات بالکل درست ہے، اس کو لے کر خواجہ آصف کیخلاف فتویٰ بازی کرنیوالے مودی اور بھارتی شدت پسندوں کی سوچ کے حامل لوگ ہیں ایسی سوچ کو یکسر مسترد کرنے کی ضرورت ہے۔


واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ آصف نے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو آئین میں حاصل برابر حقوق کی بات کی تھی ۔

مزید :

قومی -