افغان لیگ سپنر راشد خان نے اپنی شادی کے لئے ایسی شرط رکھ دی کہ لگتا ہے کہ وہ زندگی بھر کنوارے ہی رہیں گے

افغان لیگ سپنر راشد خان نے اپنی شادی کے لئے ایسی شرط رکھ دی کہ لگتا ہے کہ وہ ...
افغان لیگ سپنر راشد خان نے اپنی شادی کے لئے ایسی شرط رکھ دی کہ لگتا ہے کہ وہ زندگی بھر کنوارے ہی رہیں گے

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان نے اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ تبھی شادی کریں گے اگر افغانستان ورلڈ کپ جیت جائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21سالہ افغان لیگ سپنر راشد خان نے "آزادی ریڈیو" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ افغانستان کے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد میں شادی کر لوں گا۔واضح رہے کہ افغانستان نے 2019 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں تمام نو میچز ہارے تھے۔7ٹیسٹ، 67ون ڈے اور 48ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل کیریئر میں راشد نے افغانستان کے لئے 245وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

مزید :

کھیل -