بین سٹوکس نے بطور ٹیسٹ آل راونڈر اہم اعزاز حاصل کرلیا

بین سٹوکس نے بطور ٹیسٹ آل راونڈر اہم اعزاز حاصل کرلیا
بین سٹوکس نے بطور ٹیسٹ آل راونڈر اہم اعزاز حاصل کرلیا

  

ساوتھمپٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کے قائم مقام کپتان بین سٹوکس کواہم اعزاز حاصل ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین سٹوکس تیز رفتاری سے 4000رنز اور 150وکٹوں کے کلب کو جوائن کرنے والے دوسرے ٹیسٹ آل راونڈر بن گئے، سٹوکس ساوتھمپٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈین کرکٹر الزاری جوزف کی وکٹ اڑا کر اس سنگ میل تک پہنچے، انھوں نے پہلی اننگز میں 49رنز کے عوض 4وکٹیں لیں۔سٹوکس اس کلب میں 64ٹیسٹ میچز میں پہنچے، تیز رفتاری سے 4000رنز اور 150وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز گیری سوبرز کو حاصل ہے جنھوں نے یہ کارنامہ 43میچز میں انجام دیا۔

مزید :

کھیل -