مریم نواز نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پارٹی کو ایسی تجویز دے دی کہ حکومت کی راتوں کی نیند اڑ جائےگی

مریم نواز نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پارٹی کو ایسی تجویز دے دی کہ حکومت ...
مریم نواز نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پارٹی کو ایسی تجویز دے دی کہ حکومت کی راتوں کی نیند اڑ جائےگی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مر کزی نائب صدر مر یم نوازشریف کا سیاسی میدان میں متحر ک ہونے کا فیصلہ ،حتمی منظوری ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نوازشر یف د یں گے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مر یم نواز شریف نے پارٹی کو تجویز دی ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت حکمرانوں کی دیگر ناکامیوں کے بعد سیاسی میدان میں اُن کا متحر ک ہونا پارٹی اور عوام کیلئے فائدہ مند ہوگا، اس لیے جلسے جلوس بے شک نہ کیے جائے مگر پارٹی اراکین اور کارکنوں سے مختلف شہروں اور صوبوں میں ملاقاتوں کے ذریعے سیاسی طور پر متحر ک ہو نا چاہیے۔ ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز نے کب سیاست میں متحر ک ہونا ہے؟ اس کا فیصلہ (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف پارٹی سے مشاورت کے بعد ہی کر یں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -