تحریک انصاف کے ساتھ عزیر بلوچ کے تعلق بہت آگے تک جا چکے تھے ،عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی کا تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف کے ساتھ عزیر بلوچ کے تعلق بہت آگے تک جا چکے تھے ،عزیر بلوچ کے ...
تحریک انصاف کے ساتھ عزیر بلوچ کے تعلق بہت آگے تک جا چکے تھے ،عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی کا تہلکہ خیز انکشاف

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ 2011 میں عمران خان نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا سے فون پر بات کی، اس بات چیت کے بعد طے ہوا تھا کہ عزیر بلوچ پی ٹی آئی کی حمایت کرے گا۔وزیراعظم عمران خان کی حمایت سے متعلق حبیب بلوچ نے کہا کہ عمران خان کی حمایت کرپشن کے خلاف ایجنڈے اور آصف زرداری کی نفرت میں کی۔حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ عزیر بلوچ کے تعلقات بہت آگے تک جاچکے تھے۔اس کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کی مدد کے بغیر عمران خان اور افتخار چوہدری کا کراچی آنا اور جلسہ کرنا ممکن نہیں تھا۔لیاری گینگ وارکے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کے ساتھی نے کہا مرکز اور حکومت سندھ یوٹرن لیتی ہے، جے آئی ٹی پر بھی لے گی۔حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا کہ پہلے سنتھیا رچی کو لے آئے اب عزیر کو، حکومت ڈیلیور کرے تو اسے عزیر بلوچ اور سنتھیا کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

مزید :

قومی -