""تبدیلی کیڑے نے پاکستانی عوام کو اس نہج پر لا کھڑا کیا ہے کہ۔۔۔""اسحاق ڈار نے حکومت پالیسیوں کو رگڑا لگا دیا 

""تبدیلی کیڑے نے پاکستانی عوام کو اس نہج پر لا کھڑا کیا ہے کہ۔۔۔""اسحاق ڈار نے ...

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں رہتے ہوئے بھی پاکستان کے حالات سے لمحہ با لمحہ با خبر رہتے ہیں اورحکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر تبصروں کی صورت میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں ،اب ایک بار پھر انہوں نے حکومتی معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے کہ وزیر اعظم کی معاشی ٹیم اور پی ٹی آئی کے "کھلاڑی"غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےنجی ٹی وی کے ایک ویڈیو کلپ کوشیئرکرتےہوئےتبصرہ کیاہےکہ" تبدیلی کیڑے"نےپاکستانی عوام کواس نہج پرلاکھڑاکیاہےکہ اب بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیےانہیں گھریلوسامان بیچناپڑرہاہے۔انہوں نےکہاکہ حکومت کی حالت یہ ہےکہ دو سال کےاندرپانچ فیصد لوگ دوبارہ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں پاکستان کے قرضے 24 ہزار نو سو ارب روپے تھے،پی ٹی آئی حکومت کے 21 مہینوں میں قرضوں کا یہ حجم 35 ہزار دو سو ارب تک پہنچ چکا ہے،مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر سب سے پہلے ملک کی ہونے والی معاشی تباہی کو ٹھیک کرے گی۔ 

مزید :

برطانیہ -