فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پرگامزن ہے، اداکار عمران احمد

فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پرگامزن ہے، اداکار عمران احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)موجودہ دور میں فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف اداکار عمران احمد نے ”پاکستان“سے گفتگو میں کیا۔عمران احمدنے کہا کہ ماضی میں مار دھاڑ والی فلموں کے رحجان نے فلم انڈسٹری کو خاصا نقصان پہنچایا ہے کیونکہ ہماری نوجوان نسل تو ایسی فلموں کو زیادہ پسند نہیں کرتی اور بڑے بھی ان فلموں کے لئے سنیما جانے کے روادار نہیں۔اگر پاک فلمیں بھارت یا مغربی فلموں کا روپ دھارنے لگیں یامقبولیت پانے کیلئے اپنی ثقافت کو پیچھے چھوڑنے لگیں تو پھر سے زوال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کیونکہ ایک معزز فیملی کبھی ایسی فلمیں دیکھنے کی روادار نہیں ہوتی اور اپنے بچوں کو بھی روکتی ہے اور سنیما پھر سے ویران ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اس لئے پاکستانی سنیما ایسی فلموں کے ساتھ آگے بڑھے جو ہماری ثقافت کو بھی پروموٹ کریں اور ہماری نوجوان نسل کو ان سے سیکھنے کیلئے کچھ ملے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلمساز اپنی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے فلمیں بنائیں کیو نکہ وہی فلمیں زیادہ مقبولیت پاتی ہیں جوتہذیب کی حد میں ہوں۔
 نیز معاشرے پر برا اثربھی نہ ڈالیں۔ عمران احمدنے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کی کامیابی میں صرف مصنفین کا ہی نہیں بلکہ کئی عناصر کا اہم رول ہوتاہے۔ خاص طور پر ہمارے اداکاروں کا، بہت سی فلمیں صرف اس لئے بھی ہٹ ہو جاتی ہیں کہ ان کے اداکار اپنی کارکردگی سے اس میں جان ڈال دیتے ہیں۔

مزید :

کلچر -