دنیا میں ماں سے خوبصورت کوئی رشتہ نہیں ہے، جانو بابا
لاہور( فلم رپورٹر)کامیڈین جانو بابا نے کہا ہے کہ دنیا میں ماں سے زیادہ خوبصورت اور احساس کا رشتہ موجود نہیں،جن کی مائیں نہیں ہیں ان سے اس ہستی کی قدر پوچھیں جن کا دل ان کے لئے خون کے آنسو روتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں دنیا کا قیمتی اثاثہ ہے اور کوئی بھی رشتہ اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔جانو بابا نے کہا کہ جن لوگوں کی مائیں حیات ہیں میں انہیں نصیحت کروں گا کہ ان کی قدر کریں اور یہی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔
جن لوگوں کے ساتھ ماں کی دعائیں ہوتی ہیں و ہ ہر قدم پر کامیابی سمیٹتے ہیں اور ان کی راستے کی مشکلات خود بخود دور ہوتی چلی جاتی ہیں۔