سیفٹی پر پورا اترنے والی ایل پی جی دکانیں اوپن کرنے کی اجازت دی جائے، ڈسٹری بیوٹرز
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایل پی جی دکانوں پر ڈکٹنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کی آڑ میں ڈسٹری بیوٹر سپلائی چین پولیس نے بند کر دی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی اعلیٰ حکام سے سپلائی چین فورا بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی فروخت کے حوالے سے سیفٹی پر پورا اترنے والی دکانیں اوپن کرنے کی اجازت دی جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر پٹرولیم ڈی سی او لاہور اور ڈی آئی جی فوری نوٹس لے کر کریک ڈاؤن ختم کرانے احکامات صادر فرمائیں ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی اور افراط ڈر عام ہے شہریوں کو سہولیات نہ دینے کی بجائے مشکلات میں نہ ڈالا جائے۔