رائیونڈ،جائیداد کیلئے بیٹوں نے ساتھیوں سے مل کر باپ کو اغوا ء کر لیا

رائیونڈ،جائیداد کیلئے بیٹوں نے ساتھیوں سے مل کر باپ کو اغوا ء کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)جائیداد کی ہوس نے رشتوں کا تقدس بھلا دیا  رائیونڈ کے علاقے میں بیٹوں نے ساتھیوں سے مل کر باپ کو اغوا کر لیا  ڈولفن پولیس نے ہاتھ پاؤں باندھے پچاس سالہ فریاد کو بازیاب کروا لیا  پولیس کے مطابق فریاد کے بیٹوں جاوید اور جنید نے ساتھی سجاد  اور دیگر افراد کیساتھ مل کر باپ کو گزشتہ روز سندر سے اغوا کیاء  تھا  ملزمان نے باپ کو اغوا ء کرکے گاڑی میں ڈالا اور رائیونڈ لا کر رات بھر تشدد کرتے رہے ملزمان نے رسیوں سے فریاد کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے تھے  تشدد کے باعث چیخ و پکار کی آواز سن کر محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ڈولفن پولیس نے موقع پر پہنچ کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس نے رسیوں سے بندھے فریاد کو بھی بازیاب کروا لیا  پولیس کے مطابق فریاد نے بیوی کو چند ماہ قبل طلاق دے دی تھی اور بیوی اور بچے باپ سے جائیداد کا مطالبہ کررہے تھے۔

مزید :

علاقائی -