پاکستان گلوبل وارمنگ سے انتہائی متاثرہ ممالک میں شامل، شجرکاری ناگزیر: غلام سرور خان 

پاکستان گلوبل وارمنگ سے انتہائی متاثرہ ممالک میں شامل، شجرکاری ناگزیر: غلام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ہوا بازی و رہنما تحریک انصاف غلام سرور خان نے کہا ہے پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جو گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہیں اسلئے درخت انتہائی ضروری ہیں ملک میں زیادہ درخت لگا کرہی گلوبل وارمنگ کو روکا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا بلین ٹری منصوبہ ایک بڑا منصوبہ ہے جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، ہم اس عالمگیر مسئلہ سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاپ سٹی ون میں شجر کاری مہم کے آغاز پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت دنیا کے بڑے مسائل کا سامنا ہے ان میں سے ایک موسمیاتی تغیر ہے پاکستان بھی ان  ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک میں سرفہرست ہیں۔ ہماری حکومت کو خاص طور پر وزیراعظم عمران خان کو اس بات کا مکمل ادراک ہے اور وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر ہوا بازی 

مزید :

علاقائی -