یو مائکرو فنانس بینک، بینک الفلاح کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری 

یو مائکرو فنانس بینک، بینک الفلاح کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی () یو مائکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او کبیر نقوی اور بینک الفلاح لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ نے ملک میں مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لئے اسٹریٹجک شراکت داری پر دستخط کیے۔ یہ نیا رشتہ نہ صرف دونوں بینکوں کے مابین تعلق کو مضبوط کرتا ہے، بلکہ باہمی تعاون و اشتراک کی متعدد راہیں بھی کھولنے کا وعدہ کرتا ہے، جس میں درمیانی سے لے کر طویل مدت کے قرض، مالی اعانت، کریڈٹ کی ڈھانچہ سازی اور اپنے اپنے کاروبار کو بڑے پیمانے پر ہم آہنگ کرنا شامل ہے۔اس موقع پر یو مائکرو فنانس بینک کے صدر اور سی ای او کبیر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بینک الفلاح کے ساتھ اس شراکت کو قائم کرنے میں خوشی محسوس کررہے ہیں، جس کا مقصد تعاون، جدید مصنوعات کو ڈیزائن کرنے اور بینکاری کو آگے بڑھانے میں مل کر کام کرنے کے راستوں اور طریقوں کی تلاش کرنا ہے۔یہ اتحاد ہمیں زیادہ سے زیادہ صارفین کی خدمت اور زیادہ پاکستانیوں کو بینکنگ نیٹ میں لانے میں مدد فراہم کرے گا۔ بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ نے یو مائکرو فنانس بینک کو ایک ابھرتے ہوئے محرک اور معروف برانڈ کی حیثیت سے سراہا اور تبصرہ کیا۔
 کہ بینک الفلاح مارکیٹ کے اہم اداروں کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد قائم کرنے کے لئے ہمیشہ پرعزم ہے۔یہ شراکت داری اپنے وژن اور مشن کے مطابق صارفین اور ان کے کاروبار کی تشکیل کے?نئے طریقوں کی تلاش کے لیے ہے۔ یاد رہے کہ یہ تقریب بینک الفلاح کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی تھی اور اس میں جناب سعد الرحمن خان،گروپ ہیڈ کارپوریٹ، انویسٹمنٹ بینکنگ، مالیاتی اداروں اور بین الاقوامی بزنس،بینک الفلاح، اور محترمہ مریم پرویز، چیف?کمرشل آفیسر اور چیف آف اسٹاف، یو مائکرو فنانس بینک سمیت دونوں اداروں کے سینئر انتظامیہ نے شرکت کی۔ 

مزید :

کامرس -