کلین اینڈ گرین کلچر کا فروغ، تین روزہ ایکسپو کا 31جولائی سے آغاز
اسلام آباد (اے پی پی)ہاؤسنگ سیکٹر میں کلین اینڈ گرین کلچر کے فروغ کے لیے تین روزہ آ 2021 ایکسپو 31جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی۔ انٹیرئر،کنسٹرکشن، الیکٹرونکس اور الیکٹریکل ایکسپو (ICEE2021) کا انعقاد راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام کیا جائے گا۔ صدر راولپنڈی چیمبر محمد ناصرمرزا نے ایکسپو کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اے پی پی کو بتایاکہ نمائش کا مقصد کنسٹرکشن سیکٹر سے وابستہ انڈسٹریز کو فروغ دینا اور الائیڈ انڈسٹریز جیسے انٹریرز،ہوم ایمپلائنسز، سینیٹری، الیکٹرک اینڈ الیکٹرانکس کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا اور حل کے لیے تجاویز دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق ہاؤ سنگ سیکٹر میں کلین اینڈ گرین کلچر کو پروموٹ کرنے کے لیے ابھرتے ہوئے خیالات اور جدت کو اپنانا ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہاؤ سنگ کو سستا بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا ہو گا۔انہوں نے بتایاکہ یہ نمائش پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گی جو دو اگست تک جاری رہے گی۔