ملکی ترقی کیلئے مہنگائی کا خاتمہ ضروری ہے، عاطف بھٹی

ملکی ترقی کیلئے مہنگائی کا خاتمہ ضروری ہے، عاطف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) تاجر و سماجی رہنماء عاطف بھٹی نے کہا کہ حکومت کو پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے ملک میں میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی پالیسیاں بہت اچھی ہیں جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے مگر اس کے باوجود حکومت کو ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات بروئے کار لانے کی ضرورت ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے مہنگائی میں ملک میں بہت اضافہ ہوتا ہے عاطف بھٹی نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے پاکستا ن میں دوسرا مسئلہ بے روزگاری کا ہے اس کا خاتمہ بھی بہت ضروری ہے کیونکہ آج نوجوان ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود بھی نوکریوں سے محروم ہیں حکومت کو ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے بھی بھرپو ر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -