حکومت نے ٹیکسز کے نظام کو پیچیدہ بنا دیا ہے: انجمن تاجران 

    حکومت نے ٹیکسز کے نظام کو پیچیدہ بنا دیا ہے: انجمن تاجران 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے  مرکزی صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسز کے نظام کو آسان کرنے کی بجائے مزید پیچیدہ کر دیا گیا ہے،عوام اور تاجروں سمیت ہر طبقے پر ان ڈائریکٹ ٹیکسز کے بوجھ میں اضافہ ہو رہا ہے،حکومت ٹیکس ریٹس کی شرح کو سنگل ڈیجٹ میں لا کر فکس ٹیکس کا نظام متعار ف کرائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پالیسی سازی میں سولو فلائٹ کی بجائے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے، بجٹ میں ایسے فیصلے کئے گئے ہیں جس سے خوف و ہراس کی فضا پھیل رہی ہے، ایف بی آر نئے ٹیکس گزاروں کو تلاش کرنے کی بجائے پہلے سے ٹیکس نیٹ میں شامل افراد کو نوٹسز کے ذریعے ہراساں کرتاہے اور اصلاح کے حکومتی دعوؤں کے باجود یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے ہر طبقے کی مشکلات بڑھ رہی ہے،80فیصد سے زائد ان ڈائریکٹ ٹیکسز کا بوجھ ہے،ٹیکسز کے نظام کو آسان کرنے کی بجائے مزید پیچیدہ کر دیا کہا کہ حکومت پالیسی بناتے وقت اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو اپنی توہین سمجھتی ہے،اگرحکومت کا یہی رویہ رہا تو کاروبار ی افراد میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب شدید ہو گا۔
 اور اس کے بعد حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

مزید :

کامرس -