سیز یز ہارنے کے باوجود حوصلہ بلند: مصباح الحق
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم توقعات کے مطابق نہیں کھیلی سکی انگلش ٹیم نے پہلے دونوں میچوں میں بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور کامیابی اپنے نام کی اس کے باوجود بھی ٹیم کے حوصلہ بلند ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ آخری میچ جیت کر انگلینڈ کی ٹیم کو کلین سوئپ کامیابی حاصل نہ کر نے دیں مصباح الحق نے مزید کہا کہ کرکٹ میں کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے خامیاں دور کرنے کے لئے کوشش کی جارہی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی ٹیم میں بہت اچھے کھلاڑی شامل ہیں جو میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں مگر پہلے دونوں میچوں میں ٹیم محنت کے باوجود بھی آگے نہیں بڑھ سکتی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لئے انگلینڈ کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے اور تمام کھلاڑی بھی اس سے مکمل طور پر آگاہ ہیں پاکستان سپر لیگ میں عمدہ پرفارمنس کے بعد توقع تھی کہ ٹیم اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم میں بہت اچھے کھلاڑی شامل ہیں اور ہر شعبہ میں انہوں نے پاکستان سے بہتر کھیل کا مظاہر ہ کیاکل کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم ایک نئے پلان کے ساتھ میدان میں اترے گی بطو ر کوچ میری کوشش ہے کہ میں ٹیم کی عمدہ تربیت کروں جس کے لئے میں بھرپو ر کوشش کررہا ہوں کل انگلینڈ سے جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔