ڈیف کرکٹ، چھ کلبوں کے درمیان میچز شروع ہوگئے

ڈیف کرکٹ، چھ کلبوں کے درمیان میچز شروع ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن نے لاہور کی مضبوط ٹیم کی تشکیل کے لیے چھ کلبوں کے درمیان میچز کے انعقاد کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، لاہور کی ڈیف کلبوں کے درمیان ہونے والے ٹورنامنٹ کا فائنل 17 جولائی کو کھیلا جائیگا، ٹورنامنٹ میں شریک چھ ٹیموں میں گلش ڈیف کرکٹ کلب، لائنز ڈیف کرکٹ کلب، سٹار ڈیف کرکٹ کلب، شالیمار ٹاون ڈیف کرکٹ کلب، پاک ڈیف کرکٹ کلب اور چوبرجی ڈیف کرکٹ کلب حصہ لے رہی ہیں۔
پہلے میچ میں سٹار ڈیف کرکٹ کلب نے شالیمار ٹاون ڈیف کرکٹ کلب کو شکست دی، دوسرے میچ میں گلش ڈیف کرکٹ کلب نے لائنز ڈیف کرکٹ کلب کو مات دی۔ تیسرے میچ میں چوبرجی ڈیف کلب نے پاک ڈیف کرکٹ کلب کو زیر کیا۔ ان میچز کے موقع پر ٹیموں میں کٹ بیگز بھی تقسیم کیے گئے۔ 17 جولائی کو ہونے والے فائنل میں فاتح ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔