ہشان تلکارتنے سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

ہشان تلکارتنے سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو (اے پی پی):سری لنکا کے سابق کپتان ہشان تلکارتنے کو خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ ممکنہ طور پر تین سال تک اس عہدے  پر رہیں گے۔ سری کرکٹ بورڈ کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ اور کامن ویلتھ گیمز کوالیفائنگ ایونٹ ان کی پہلی اسائنمنٹ ہو گی۔ دونوں ٹورنامنٹ آئندہ سال ہوں گے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کی ویمن ٹیم نے کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ سال مارچ میں کھیلے گئے ٹی 20ورلڈ کپ کے بعد سے اب تک کوئی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ ہشان تلکارتنے کو 83 ٹیسٹ اور 200 ون ڈے میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے ہشان کا کہنا ہے کہ وہ ویمن ٹیم کی بہترین انداز سے تربیت کریں گے اور اس کیلئے پرعزم ہیں میری کوشش ہوگی کہ ویمن کرکٹ ٹیم عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرے۔