انڈر 23فٹبال چیمپئن شپ، اسلام آباد ٹائیگر سیمی فائنل میں پہنچ گئے 

انڈر 23فٹبال چیمپئن شپ، اسلام آباد ٹائیگر سیمی فائنل میں پہنچ گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور  (اے پی پی)اسلام آباد ٹائیگرز  نے قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل  میں جگہ بنالی جبکہ  بلوچستان بازیگر اور کے پی کے فالکن کی ٹیمیں  پہلے ہی سیمی  فائنل میں پہنچ چکی ہیں، سیمی فائنل مقابلے کل سے کھیلے جائیں گے،گذشتہ روز کنج فٹ بال گراؤنڈ ایبٹ آباد میں تیسرا کوارٹر فائنل میچ بلوچستان زوراور کا مقابلہ اسلام آباد ٹائیگرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا  جس میں اسلام آباد ٹائیگرز نے بلوچستان زوراور  کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0گول سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں،کھیل کے 90 ویں   منٹ میں اسلام آباد ٹائیگرز کے نوفل نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک جاری رہی،  بلوچستان زوراور  کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے، میچ کمشنر کے فرائض شفاعت حبیب نے جبکہ ریفریز کے فرائض  عدنان انجم، عدیل انور اور شاہ نواز نے انجام دیئے، چیمپئن شپ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں  بلوچستان بازیگر نے کشمیر کنگز  کو 2-1گول سے اوردوسرے کوارٹرفائنل میں  کے پی کے فالکن نے پنجاب واریئرز کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔