بنگلہ دیش ستمبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سیریز کی میزبانی کرے گا

    بنگلہ دیش ستمبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سیریز کی میزبانی کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ (اے پی پی)بنگلہ دیش ستمبر تا اکتوبر 2021میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی-20میچوں کی سیریز کی میزبانی کریگا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیڈول تین  ٹی -20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔
 کرنے جارہے ہیں۔ 
آسٹریلیا کی ٹیم اکتوبر میں بنگلہ دیش پہنچے گی  جبکہ  نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لئے کینگروز سے پہلے بنگلہ دیش پہنچے گی۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز بالترتیب ملتوی کردی تھی اور یہ سیریز  آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ تھی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری  نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان  تین  ٹی -20 میچوں کی سیریز کی میزبانی بنگلہ دیش کریگا۔ ان دونوں ٹیموں کے خلاف ملتوی ٹیسٹ سیریز کے آگے بڑھنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ انگلینڈ بھی آسٹریلیا سیریز کے بعد تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کے لئے ملک کا دورہ کرے گا۔نظام الدین چوہدری نے کہا کہ توقع کی جارہی ہے کہ نیوزی لینڈ کا دورہ اگست سے ستمبر میں ہوگا۔