تاجر،صنعتکارملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، عامر صدیق

تاجر،صنعتکارملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، عامر صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) تاجر قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں تاجر اور صنعت کار کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔تاجر اتحاد الیکٹرک کیبل ایسو سی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی آئرن مرچنٹس ایسو سی ایشن مصری شاہ لو ہا مارکیٹ کے مرکزی صدر و مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے وائس چیئرمین چوہدری عامر صدیق نے کہا کہ تاجر وں کے مسائل کے حل اور انکے حقوق کی پاسداری کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔چوہدری عامر صدیق نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اور تقرری کے نوٹیفکیشن تقسیم کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری بشیر کمبوہ،انعام الحق بٹ،چوہدری فاروق،سید عباس حسین شاہ،چوہدری محمد نواز،احسن منیر چوہدری،سید پرویز شاہ،حاجی اعجاز،حاجی محمد جمیل نے کہا کہ چوہدری عامر صدیق کی شکل میں مصری شاہ لوہا مارکیٹ کو ایک عر صہ کے بعد ایک بہادراور نڈرلیڈر نصیب ہواہے اب کوئی طاقتور کسی کمزور پر ظلم نہیں کر سکے گا،ہم چوہدری عامر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مارکیٹ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے،سڑکوں کا جال بچھایا،سٹرین لائٹس نصب کروائی،سٹیٹ آف دی آرٹ فری ہسپتال فری ڈائیلسسز سنٹر بنایا۔