وزیراعظم عمران خان ملک وقوم کے نجات دہندہ ہیں، شنیلہ روت

 وزیراعظم عمران خان ملک وقوم کے نجات دہندہ ہیں، شنیلہ روت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلہ روت نے پارٹی آفس میں صدر مینارٹی شمالی لاہور شوکت کھوکھر، جنرل سیکرٹری آصف بھٹی سمیت دیگر گورننگ باڈی کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک وقوم کے نجات دہندہ ہیں، امریکہ جیسی سپر طاقت کوبھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں، وزیراعظم عمرا ن خان نے پاکستان کا دوٹو ک موقف جس جرأت اور بہادری سے عالمی برادر ی کے آگے رکھا۔
 اس سے پہلے کسی وزیراعظم کو جرات نہیں ہوئی، وزیراعظم نے بائیس کروڑ عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی، انہوں نے کہاکہ پاکستانی غیر مند قوم ہے اپنی سلامتی پر آنچ بھی نہیں آنے دے گی، وزیراعظم عمران خان کے دورے حکومت میں ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔