امیرمقام کامنفردسیاسی مقام عوامی خدمت کاانعام ہے،عامر نواب خان
لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما ء عامرنواب خان نے کہا کہ پاکستان میں نیک نام امیرمقام کامنفردسیاسی مقام ان کی بھرپور عوامی خدمت اورتعمیری سیاست کاانعام ہے۔اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی انتھک اورمخلص امیرمقام سودوزیاں سے بے نیازہوکر مالاکنڈ ڈویژن سمیت اہلیان خیبرپختونخوا کی شب وروز خدمت کررہے ہیں۔مالاکنڈ کی قابل رشک تعمیروترقی، ہریالی اورخوشحالی سمیت وہاں متعدد ترقیاتی پراجیکٹ امیرمقام کی سیاسی وانتظامی بصیرت کی شہادت دے رہے ہیں جبکہ تبدیلی سرکار کی انتقامی سیاست نے پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا کوبھی تختہ مشق بنادیاہے۔وہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔