پی ٹی آئی کی حکومت بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کررہی ہے،حماد اعوان
لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنما ملک حماد علی اعوان نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت بلوچستان کے عوام کی سترسالہ محرومیوں کا ازالہ کررہی ہے، حکومت بلوچستان کی عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے، بلوچستان کی ترقی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، حکومت نے تعمیروترقی کی نئی مثال قائم کردی ہے، گوادرپورٹ ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے، سی پیک کے متعلق منفی پروپیگنڈا کرنے والی اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
، سی پیک منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، سی پیک منصوبہ بلوچستان سمیت ملکی ترقی میں گیم چینجر ثابت ہوگا، چینی حکومت نے مشکل کی ہرگھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔