آصف زرداری کے دور حکومت میں پاکستان پر سب سے زیادہ ڈورن   حملے ہوئے،ڈاکٹر نوشین حامد معراج

  آصف زرداری کے دور حکومت میں پاکستان پر سب سے زیادہ ڈورن   حملے ہوئے،ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاکہ آصف زرداری کے سیاہ دورحکومت میں سب سے زیادہ پاکستان پر ڈرون حملے ہوئے، پیپلزپارٹی کی حکومت نے ملک پرامریکیوں کو ڈرون حملے کی اجازت دے رکھی تھی، ان ڈرون حملوں سے معصوم قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جس کی ذمہ دار پیپلزپارٹی کی قیادت ہے، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی دوغلی پالیسیاں اور منافقانہ سیاست قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے تمام فیصلے ملکی مفاد میں کئے ہیں اور ملک دشمن قوتوں کی بند آنکھیں ہمیشہ کے لئے کھل گئی ہیں، وزیراعظم عمران خا ن کے دورے حکومت میں انڈیا نے جارحیت کی تو اسے ایسے جواب ملا کہ اس کی آنے والی نسلوں کوبھی یاد رہے گا۔