سمز کالج کے ملازم صابرمسیح مرحوم کی بیوہ کو 16 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا

  سمز کالج کے ملازم صابرمسیح مرحوم کی بیوہ کو 16 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن سروسز ہسپتال کے زیراہتمام سمزکالج میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سمزکالج کے ملازم صابر مسیح مرحوم کی بیوہ نیلم بی بی کو ڈیتھ گرانٹ مبلغ 16لاکھ کا چیک دیا گیا جو کہ ایڈمن افسر اظہرڈوگر،عبدالرؤف اکاؤنٹ افسر نے دیا۔چیک ملنے پر بیوہ نیم صابر کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور انتظامیہ کو دعائیں دینے لگی۔اس موقع پر صدر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن سمز کالج شاہد یونس، جنرل سیکرٹری بابر گل، راشد علی محمد رمضان مرزاشہباز اور دیگر موجود تھے۔شاہدیونس اور بابر گل نے کہا کہ پنجاب پیرا میڈیکل ایسوسی ملازمین کے حقوق کی ضامن ہے اور حاضر سروس ملازمین سمیت فوت شدہ ملازمین کے ورثا کی مالی معاونت اور امداد کے لئے کاوشیں جاری رکھے گی۔