ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے ومبلڈن ٹورنامنٹ جیت لیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ومبلڈن ٹورنامنٹ جیت لیا ہے، انہوں نے فائنل میں اٹلی کے میٹیو برٹینی کو شکست دی۔سربیا نے ومبلڈن کا چھٹا اور گرینڈ سلام کا بیسواں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے سٹریٹ سیٹ میں کینیڈا کے ڈینس شپاوالووکو شکست دی تھی۔ یہ مقابلہ بڑا کانٹے دار ہوا تھا، جوکووچ کو جیت کیلئے بہت جدوجہد کرنا پڑی تھی۔ اگرچہ وہ تینوں سیٹ لگاتار جیتے لیکن پہلا سیٹ ٹائی بریک ہوا۔سیمی فائنل کے اگلے دو سیٹ میں بھی شپاوالوو نے بھرپور مقابلہ کیا لیکن نوواک جوکووچ کے اچھے پوائنٹس لینے کی بدولت ہار گئے۔
جوکووچ