ترکی، پاکستانی اور بنگلہ دیشی تارکین کو لے جانیوالی بس کو حادثہ، 12افراد ہلاک 26شدید زخمی 

ترکی، پاکستانی اور بنگلہ دیشی تارکین کو لے جانیوالی بس کو حادثہ، 12افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 مرادیہ(آئی این پی)ترکی میں حکام کے مطابق اتوار کی صبح ایک بس حادثے میں کم از کم 12افراد ہلاک جبکہ 26زخمی ہوگئے۔حادثے کا شکار ہونے والی بس میں پاکستانی، بنگلہ دیشی اور افغان شہری بھی سوار تھے۔حکام کے مطابق حادثہ ایران کیساتھ ترکی کی سرحد پر وان صوبے کے ضلع مرادیہ میں پیش آیا۔ کھائی میں گرنے کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔ ذ ر ا ئع کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کی شناخت فوری طور پر ممکن نہیں ہو سکی۔ بس کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ترکی یورپ جانیوالے تارکین وطن کیلئے ایک ا ہم گزرگاہ ہے۔ زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق ایران، افغانستان اور پاکستان سے ہوتا ہے۔
بس حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -