کرپشن کے خاتمے، بد عنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعز م ہیں: چیئر مین نیب 

کرپشن کے خاتمے، بد عنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعز م ہیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی اپناتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی ماں ہے جو ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ایک بہتروکاوٹ ہے    نیب کی کسی سیاسی جماعت، گروپ اور فرد سے کوئی وابستگی نہیں ہے۔ نیب افسران قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں،چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ ان کا قومی فریضہ ہے،پاکستان اور چین شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں، نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت مرکزی محکمہ ہے جو پاکستان کے لئے قابل فخر ہے، نیب نے اپنے انویسٹی گیشن آفیسرز اور پراسیکیوٹرز کو تربیت دینے کے لئے جدید خطوط پر ایک جدید ترین اینٹی کرپشن ٹریننگ اکیڈمی قائم کی ہے تاکہ وائٹ کالر کے معاملات کو زیادہ پیشہ ورانہ طور پر پوچھ گچھ کرنے یا ان کی تحقیقات کی جاسکے اور ان بنیادوں پر عدالتوں میں انتہائی بھرپور طریقے سے قانون کے مطابق ٹھوس بنیادوں پر کارروائی کی استدعا کی جاسکے چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کی فعال انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے مثبت ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں،  انسداد بدعنوانی کی اس موثر حکمت عملی کی بنا پر، نیب نے 814ارب روپے وصول کئے، اپنے قیام کے بعد سے ہی بدعنوانی سے براہ راست اور بالواسطہ رقم لوٹی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جو پاکستان میں کام کرنے والی کسی بھی انسداد بدعنوانی کے ادارے کی ریکارڈ کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ   نیب کی سزا کا تناسب تقریبا 66فیصد ہے،  نیب اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے والے مجرموں اور مفرور ملزمان کو گرفتاری کے لئے قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے استعمال کررہا ہے۔
چیئرمین نیب 

مزید :

صفحہ آخر -