نارووال سپورٹس سٹیڈیم اب بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہا ہے،احسن اقبال
نارووال (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ میرا گناہ کھیل کے میدان بنانا تھا،نارووال سپورٹس سٹی کرکٹ سٹیڈیم جہاں اپریل 2018میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم نمائشی میچ کھیل کر گئی اب بھوت بنگلہ کا نظارہ پیش کر رہا ہے،کیا کھیل کے میدان بنانا جرم ہے یا انہیں اجاڑنا جرم ہے؟اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی کا منصوبہ جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مفاد کا منصوبہ فیصلہ قرار دیا اور اب یہ بھوت بنگلہ کا نظارہ پیش کر رہا ہے،عمران نیازی کے سیاسی انتقام کی آگ نے اسے بھسم کر کے رکھ دیا۔
احسن اقبال