ایرانی فورسز نے180پاکستانیوں کو لیویزحکام کے حوالے کر دیا

  ایرانی فورسز نے180پاکستانیوں کو لیویزحکام کے حوالے کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تفتان (آن لائن)ایرانی سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے180پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ گرفتار پاکستانی بہتر روزگار کی تلاش کیلئے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے۔ ایرانی سیکورٹی فورسز نے 180پاکستانی جو کہ بغیر قانونی دستاویزات کے ایران میں موجود تھے گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار پاکستانیوں میں پنجاب 151،خیبر پختونخواہ 17، سندھ 02،،آزاد کشمیر 06 اور بلوچستان کے 04 شامل تھے اس کے علاوہ 20افرادجن کے پاس پاکستانی قومی شناختی کارڈ نہیں تھے انھیں راہداری گیٹ کے انچارج میر الہٰی بخش نوتیزئی نے واپس ایرانی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔
ایرانی فورسز 

مزید :

صفحہ آخر -