مفرور بادشاہ سلامت نے ملک کو ذاتی جاگیر کی طرح چلایا، شہباز گل

مفرور بادشاہ سلامت نے ملک کو ذاتی جاگیر کی طرح چلایا، شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مفرور بادشاہ سلامت نے اس ملک کو ذاتی جاگیر کی طرح چلایا ہے،بیماری کے بہانے مفرور کے درباریوں کیلئے ہسپتال کا نام لینا بھی باعث شرمندگی ہونا چاہیے جہاں شرمندہ ہونا ہوتا ہے کلیبری کوئین وہاں سرخروئی کی ایکٹنگ شروع کر دیتی ہیں مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مفرور اشتہاری کے نام سے پنجاب میں 47سرکاری اداروں کے نام ہیں چور لٹیروں کی برائے نام کارکردگی صرف کک بیکس، کمیشن اور مال بنانے تک ہی محدود ہے شہباز گِل نے کہا کہ تختیوں کے نام پر ہی نااہل لیگ نے لوٹ مار کی ہے، نااہل لیگ کی پوری سیاست مال لگا اورمال کما تک محدود ہے، مریم صفدر کرپشن، دھوکہ دہی اور لوٹ مار کی میراث پر بیٹھ کر جمہوریت کا راگ آلاپ رہی ہیں۔
شہبازگل

مزید :

صفحہ آخر -