لیاقت آبا د میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 6سالہ بچہ جاں بحق
لاہور(کر ائم رپو رٹر)لیاقت آباد میں کتے کے کاٹنے سے بچہ جاں بحق،آوارہ کتے نے بلال کی سانس کی نالی بھنبھوڑ ڈالی معصوم بچے کی کٹی پھٹی لاش دیکھ کر ماں پر غشی کے دورے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے متاثرہ 6 سالہ بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جاں بحق ہونے والے بچے بلال کے بھائی کے مطابق بلال گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس دوران بلال کو کتے نے گردن سے دبوچ لیا جسے کتے سے بڑی مشکل سے چھڑوایا گیا اس دوران بلال کی سانس کی نالی کٹ چکی تھی۔ بلال کی موت کی خبر سن کر والدہ غم سے نڈھال ہو گئیں اور غشی کے دورے پڑنے لگے۔ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ علاقے میں اس طرح کے3 واقعات پہلے بھی ہو چکے لیکن انتظامیہ کی جانب سے آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ دوسری جانب کمشنر لاہور نے لیاقت آباد میں کتے کے کاٹنے کے واقعہ کانوٹس لے لیا، کمشنر لاہور کی جانب سے انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری ایم سی ایل زون کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل کمشنر لاہور واقعہ کی تمام تفصیلات سے آگاہ کریں گے جبکہ کوٹ لکھپت گندے نالے کے اطراف میں جھگیوں کا سروے کرایا جائے گا، زونل ٹیمیں کتوں سمیت تمام آوارہ جانوروں کے اعدادو شمار جمع کریں۔
بچہ جاں بحق